ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیرکے بدترحالات کے لیے مودی سرکارذمہ دار:کانگریس

کشمیرکے بدترحالات کے لیے مودی سرکارذمہ دار:کانگریس

Fri, 21 Sep 2018 23:05:59    S.O. News Service

نئی دہلی ،21ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے کہاہے کہ پچھلے 24گھنٹے کے دوران جموں کشمیر میں تین پولیس جوانوں کے اغواکے بعد قتل اور دہشت گردوں کے خوف سے دس پولیس جوانوں کے مبینہ استعفیٰ کے واقعات تشویش ناک ہیں اور ریاست کے ان حالات کے لیے مودی حکومت ذمہ دارہے۔

کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے جمعہ کو یہاں پارٹی کی معمول کی پریس بریفنگ میں کہاکہ جموں کشمیر جل رہاہے اور اب وہاں کا معاملہ سیاسی نہیں ،قومی بن گیاہے لیکن وزیراعظم نریندرمودی اس پر خاموش ہیں۔جموں کشمیر کے حالات مسلسل خراب ہورہے ہیں اور مودی حکومت بہتری کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھارہی ہے۔


Share: